کوئٹہ (بلوچستان نیوز) سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعے کیخلاف پرامن احتجاج اور دھرنے کے باوجود حکومت بلوچستان کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر توجہ نہ دینے پرینگ ڈاکٹرز کا قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔ احتجاج کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا قافلہ ڈاکٹر بہار شاہ کی قیادت میں دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں وہ ایوان اقتدار اور حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔
بلوچستان حکومت کی عدم دلچسپی، ینگ ڈاکٹرز کوئٹہ سے لانگ مارچ کی صورت میں دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے
