اوول (اسپورٹس ڈیسک) وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ وومن نے جنوبی افریقہ وومن کو 40 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اوول کے تاریخی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 129رنز بناسکی۔ میچ میں انگلینڈ وومن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 169رنز اسکور کیے، کپتان نیٹ شاﺅر برنٹ نے 75 رنز کی اننگز 47 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کھیلی، ا±ن کے علاوہ ہیدر نائٹ نے 58 رنز بنائے، ملابا اور شبنم اسماعیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا وومن ٹیم کی تزمین برٹز 51 رنز بناکر نمایاں رہیں، لارین بیل اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کا آسٹریلیا سے مقابلہ اتوار پانچ جولائی کو ہوگا۔ وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
وومن ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
