بنوں میں بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، پولیس

پشاور (ویب ڈیسک) بنوں میں بم دھماکا ، 7 افراد جابحق ، متعدد زخمی۔ بنوں کے علاقے برغنتو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جابحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ، زخمیوں کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ دھماکے کی زد میں ایک وین اور ایک گاڑی آئی ہے، مسافر وین گاﺅں ہاتھی خیل سے بنوں آ رہی تھی۔ وین میں سوار 5 افراد اور گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔