اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔ وزارت کے مطابق داعش سمیت درجنوں دہشتگرد تنظیموں کے کیمپس افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہیں، ان کیمپس سے دہشتگرد تنظیموں کو چلایا اور معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کا ایک کم درجے کا ڈرون شنکو خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، اسے فوری شناخت کرکے پاک فضائیہ کے چوکنا فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
افغان حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
