قلات میں ٹریفک حادثہ، پشین کے رہائشی 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

قلات (بلوچستان نیوز) قلات میں کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی سے پشین جانے والی کار قلات کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر قلات آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو مرد، دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق خاندن کا تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔