در لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں اور جوائنٹ وینچرز کے لیے اہم ہے۔ اس دورے کے دوران آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل اور صنعتی شعبہ جات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ لاہور چیمبر لینگویج بیریئر کو کم کرنے اور چینی زبان میں مہارت رکھنے والے پروفیشنلز کو تربیت دینے کے لیے کوشاں ہے، موثر مواصلات اور چینی زبان کی معلومات بڑھانے سے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو مستحکم کرنے اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں بھر پور مدد فراہم کر رہی ہے۔
