کوئٹہ (بلوچستان نیوز) تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں نامعلوم راہزنوں نے موٹر سائیکل چھینتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا جبکہ لوگوں نے ایک راہزن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے علاقے کلی سرپرہ سبی پھاٹک کے قریب نامعلوم راہزنوں نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے موٹر سائیکل چھین لیا مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 2 موٹر سائیکل سواروں عبدالحد اور نذیر احمد کو زخمی کردیا بعد میں علاقہ مکینوں نے ایک راہزن کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی، جو نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علا قے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نشے کے عادی شخص کی لاش برآمد کرکے سول اسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ضابطے کی کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے ۔
کوئٹہ، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 2 افراد زخمی، ٹیکسی اسٹینڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
