ڈیرہ مراد جمالی، فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ مراد جما لی (بلوچستان نیوز)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی این ٹی کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت فرمان بشیر بہرانی کے نام سے ہوئی ہے جو پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے نعش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔