ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑی کی گرل فرینڈ کے چرچے

سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی اپنی گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے جانے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے دوران ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا جب بھارتی کرکٹر ایشان کشن میدان میں اپنی مبینہ گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ نظر آئے۔اسٹار کرکٹر نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا جب کہ ادیتی اسٹیڈیم میں موجود اسٹینڈز سے ان کے ساتھ جشن میں شریک ہوئیں۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد مداح اس ماڈل کے بارے میں جاننے کے لیے تجسس میں پڑگئے جو اکثر ایشان کشن کے میچز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

ادیتی ہنڈیا کون ہیں؟

ادیتی ہنڈیا نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک فیشن ماڈل کے طور پر کیا تھا اور بعد میں جئے پور میں رہتے ہوئے بطور کاروباری شخصیت بھی کام شروع کیا۔ 

2018 میں مس دیوا سپرا نیشنل 2018 کا ٹائٹل جیتنے سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا، جس نے انہیں پروفیشنل ماڈلنگ کی دنیا میں مضبوط مقام دلایا۔