پنجگور میں فورسز کی فائرنگ، 2 افغان خواتین جاں بحق،3 افراد زخمی

پنجگور میں فورسز کی فائرنگ، 2 افغان خواتین جاں بحق،3 افراد زخمی

پنجگور: بلو چستان کے ضلع پنجگور میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طو ر پر 2 خواتین جاں بحق جبکہ3 افرادزخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے سرحدی علاقے تحصیل پروم سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پھل آباد کے علاقے میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیاجس کے نہ روکنے پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے بتا یا جا رہا ہے کہ بعض افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے تا ہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔