لیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں اور جعلسازوں کے لیے جنت بن چکے ہیں۔
سال 2025کے دوران خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز نے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2025 میں خلیجی ممالک سے کل 38 ہزار 616 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، بحرین سے 786، کویت 163، عمان 537 2، سعودی عرب 27692، یواےای 6794 اور قطر سے 644 ڈی پورٹ ہوئے۔
ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی قیام، ویزا خلاف ورزی، بھیک، چوری، اقامہ میعادختم اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ۔
