خضدار:تحصیل نال کے علاقے ہڑنبو ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہندوسمیت تین افراد جان بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے علاقے ہڑمبو ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جان بحق افراد کا تعلق وڈھ سے بتایا جا رہا ہے، جن میں ایک ہندو تاجر بھی شامل ھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی نال انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جس کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
خضدار، ہڑنبو ڈیم کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
