کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ پولیس نے جاری ایک بیان میں کہ ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے دوران پہیہ جام ،شٹرڈائون ،زبردستی دکانیں بندک روانا ، سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہین دی جائیگی، ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کوئٹہ شہر میں دفعہ 144ناالعمل ہے،جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ،امن وامان کی بحالی اور معمولات زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔دفعہ 144کے نفاذکے دوران پہیہ جام ،شٹرڈائون ،زبردستی دکانیں بند کروانا ،سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی، دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ، تنظیمیں یا سہولت کاروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ذمہ دار عناصر کو تھر ایم پی او (3MPO)کے تحت گرفتار کرکے بندکیاجائیگا، کوئٹہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعائون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردارادا کریں ،کوئٹہ پولیس ہر حال میں عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔
