کندھکوٹ، زمینی تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس خونی تنازعات روکنے میں ناکام

کندھکوٹ، زمینی تنازع پر فائرنگ

کندھ کوٹ (بلوچستان نیوز) کندھ کوٹ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، علاقے میں خوف و ہراس، خونی تنازعات کو روکنے میں پولیس ناکام ہو گئی بے خود قتل وعام کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب تھانہ درانی مہر کی حدود میں مہر برادری کے دو گروہوں میں زمین کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی گولی لگنے سے بہار مہر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا پولیس نے مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور دونوں فریق مورچہ زون ہو گئے ضلع کندھ کوٹ میں خونی تنازعات کو روکنے میں پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اسلحہ کے زور پر قتل و غارت کا سلسلہ بے خوف جاری ہے واقعے میں ملوث قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج ہو سکا ہے۔

عبدالرزاق آزاد
رپورٹر
عبدالرزاق آزاد

عبدالرزاق آزاد روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع کشمور، کندھکوٹ سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔