اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سری لنکا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 3 میچوں کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی، انہوں نے 47 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ان کے علاوہ فخر زمان نے 12، معاذ صداقت صفر، حسن نواز 16، خواجہ نافع 3 اور عمران رندھاوا 6 اور عبدالصمد 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے داس±ن شناکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن بیٹرز نے 169 رنز کے ہدف کا عمدہ انداز میں کامیاب تعاقب کیا۔ سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کمیندو مینڈس نے 40 رنز بنائے۔
