وندر (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میرعلی حسن زہری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل چیف پ±رامن بلوچستان کے خواہاں ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے 30 ہزار نوکریاں دینے کی ہدایت کی ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترقیاتی وڑن کے تحت اربوں لاگت کی جیٹی، ایگریکلچر بورز، ہینڈ پمپس، فش فارمنگ کا قیام اور نوکریاں دیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے دہائیوں کی حکومت ہو اور لوگ ہر لحاظ سے پسماندہ ہوں اب ایسا نہیں ہوگا یکساں انصاف ملے گا یہاں لوگ زمین الاٹ کروارہے ہیں اسے کینسل کرائیں گے سردار اختر جان انگاریہ کی شمولیت سے جو طاقت اور عزت ملی وہ کبھی نہیں بھولوں گا ان کی درخواست پر اسکول بچوں کے لئے بس 15 دن میں فراہم کی جائے گی۔اربوں روپے لاگت سے لسبیلہ کینال تعمیر ہوگی صدر صاحب نے یہاں ڈیم دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنا جانا لگارہتا ہے یہ بھی ہوسکتاہے جلد آپ دیکھیں بھوتانی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریگا شائستہ سیاست کا حامی ہوں لیکن جلد دریجی جاکر وہاں بھوتانی برادران سے سوال کروں گا اربوں روپے جو لائے وہ کہاں خرچ کئے وہ چاہتے ہیں میں دریجی نا جاو¿ں لیکن ضرور جاو¿ں گابلوچ بھائیوں سے گزارش آئیں ہم آپ کو روزگار باعزت زندگی دینے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے یہاں دو کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے 4 اسکول تعمیر کیے نوید موندرہ کو حلقے کے لئے 9 کروڑ کی اسکیمات دیں مختلف علاقوں میں پہلے ہی ہوم سولر دے چکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری میانی ہور میں گوادر پورٹ کی طرز پر پورٹ بنانے کے خواہاں ہیں وندر میں 18 اسکولوں میں سولر سسٹم لگایا جبکہ وندر میں پارٹی آفس کا بھی جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انگاریہ قبائل و منسلک برادریوں کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ نے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے معززین کے ہمراہ سیکنڑوں ساتھیوں سمیت میرعلی حسن زہری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی علاو¿ہ ازیں ان کا وندر بازار پہنچنے سے پہلے پرتپاک استقبال کیاگیا اور ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا۔
فیلڈ مارشل پرامن بلوچستان کے خواہاں، نوجوانوں کو 30 ہزار نوکریاں دینے کی ہدایت کی ہے، علی حسن زہری
