پشین، سرانان سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ، پانچ جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا

فائرنگ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سرانان سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور تعمیراتی مشینری پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور مشینری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کی جانب سے حملے کو کالعدم تنظیم بی ایل اے سے منسوب کیا جارہا ہے۔