لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اسٹاک میرا نے اپنی ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کی سی سی ٹی وی سامنے آگئے، وڈیو میں ملازمہ کو دھکے اور تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملازمہ کو وڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، ملازمہ کا کہنا ہے کہ میرے چہرے پر نشان ڈال دیے گئے ہیں، مجھے پکڑ کر مارا گیا ہے، مجھ پر اداکارہ میرا نے ظلم کیا ہے۔ ملازمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا کو کسی مینٹل اسپتال میں یا تھانے میں بند کیا جائے، اس نے مجھ پر بہت ظلم کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کیخلاف کارروائی تب کی جاسکتی ہے جب ملازمہ یا کسی طرف سے درخواست کی جائے۔ ملازمہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست موصول نہیں ہوئی جیسے ہی درخواست موصول ہوگی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
فلم اسٹار میرا کا اپنی ملازمہ پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
