کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلوچستان بار کونسل کے ممبر عطاءاللہ لانگو ایڈووکیٹ، ہائیکورٹ بار کے نائب صدر عصمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے انڈیپنڈنٹ وکلا پینل کے قائد حسن بھون ایڈووکیٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں انڈیپینڈنٹ وکلا پینل کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی یقینی ہے، انڈیپینڈیٹ وکلا پینل کے انتخابات میں صدارتی امیدوار سید امجد شاہ ایڈووکیٹ ودیگر نامزد امیدوران سپریم کورٹ بار کے آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، اگست ہی میں ہائیکورٹ میں وکلا برادری کے اعزاز میں ایک پر تکلف پارٹی کا پروگرام رکھا جائے گا، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے سلسلے میں صدر عطاءاللہ لانگو اور نائب صدر عصمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے کے ہمیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور قائد انڈیپنڈنٹ وکلا پینل محمد احسن بھون ایڈووکیٹ کی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا اور ملک میں آئین وقانون کی پاسداری کے لئے قربانیاں دیں۔
سپریم کورٹ کے انتخابات میں انڈیپینڈیٹ وکلا پینل کی جیت یقینی ہے، ایڈووکیٹ میر عطاءاللہ لانگو
