اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کےلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی
