کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ب محمد عامرنواز را نا پر مشتمل الیکشن ٹریبو نل نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 09کوہلو کے 4پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔یہ حکم ٹریبو نل نے درخواست گزارمیر نصیب اللہ مری کی جانب سے حلقہ سے کا میاب قرار دئیے جا نے والے پا کستان مسلم لیگ (ن) کے نواب چنگیز مری کی کا میابی کے خلا ف دائر درخواست کی سما عت کے دوران دیا ٹریبو نل نے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 09کوہلو کے نیساو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دے دیا فیصلہ سنا ئے جا نے کے بعد میر نصیب اللہ مری کے وکیل ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے فیصلے کو اپنی قانونی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے درخواست میں اٹھائے گئے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے موقف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ عدالت کا تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی فیصلے کی تفصیلی قانونی وجوہات اور آئندہ کارروائی کی نوعیت مزید واضح ہوسکے گی۔ نواب چنگیز مری کے وکیل ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق نساﺅ کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواب چنگیز مری کو اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کا کوہلو پی بی 9 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم
