صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراءکی بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ صدرِمملکت کا بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ صدر مملکت کی بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت۔ ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق ع±مرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول ع±مرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔