اس سال کتنے روزے ہوں گے اور عید کے چاند کی پیدائش کب تک ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (بلوچستان نیوز)محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی جبکہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی، جبکہ فلکیاتی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے کی عمر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اس لیے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ سے تو دیکھ ہی نہیں سکتے۔انجم نذیر نے مزید بتایا کہ اس سال امکان نظر آ رہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے، لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔