کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس حوالے سے کہا کہ ای ڈومیسائل سسٹم گڈ گورننس، ڈیجیٹل اصلاحات اور شفاف عوامی خدمات کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ شہری پاکستان بھر سے نادرا سینٹرز، ڈپٹی کمشنر دفاتر اور Pak-ID پلیٹ فارم کے ذریعے ای-ڈومیسائل کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ جدید نظام سے شفافیت میں اضافہ، جعلی ڈومیسائل کی روک تھام اور عوام کو فوری، آسان اور موثر خدمات میسر آئیں گی۔ ای-ڈومیسائل سسٹم سرکاری اداروں کے لیے محفوظ، قابل اعتماد اور مو¿ثر تصدیقی نظام فراہم کرے گا۔ ہم بلوچستان میں عوامی خدمات کو جدید، آسان اور شفاف بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔
صوبے میں ای ڈومیسائل اور ای لوکل سرٹیفکیٹ نظام آنے سے عوام کو سہولت فراہم ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
