کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شعبان دلوانی میں نجی کمپنی کے کیمپ سے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے 6 بے گناہ مزدوروں کے سفاکانہ اغواءکو ”انسانیت سوز اور گھناﺅنا جرم“ قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محنت کش قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان غریبوں کو اٹھا کر گھر اجاڑنا کھلی دہشتگردی اور ناقابلِ معافی ظلم ہے۔ حکومت نے واضح کردیا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تمام سیکورٹی فورسز متحرک، اغواءکاروں کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن شروع، ملوث ہر دہشتگرد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
محنت کش قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہرنائی سے اغوا مزدوروں کی بازیابی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، نور محمد دمڑ
