گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان، پیپلز پارٹی 9، ن لیگ6 نشستوں پر کامیاب قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم ایک اور آزاد امیدوار ایک نشست پرکامیاب ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر ایک کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلز پارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کے حصے میں آئی۔ ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔