کوئٹہ (این این آئی) ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیںجن کی شناخت استاد محمد سراج کلانچی اور سردل ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو دشت کے علاقے کھڈان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید کارروائی جاری ہے ۔
پسنی سے دو افراد، کیچ کے علاقے دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد
