ڈیرہ مراد جمالی, حملہ میں چوکی انچارج زخمی، خضدار سے لاش برآمد، مچھ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کا حملہ انچارج چوکی اے ایس آئی زخمی ہسپتال منتقل ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بیر چوکی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کا حملہ انچارج چیک پوسٹ اے ایس ائی محمد بخش جمالی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی زخمی پولیس اے ایس ائی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ علاوہ ازیں خضدار کے علاقے سے ایک شخص کی سربریدہ لاش برآمد۔ پولیس کے مطابق پیر کو خضدار کی تحصیل نال سے عبدالخالق ولد محمد حسین ساکن جرول مکہ مکرمہ سعویہ عربیہ کی سر بریدہ لاش ملی، جسے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش چار روز پرانی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ ایک اور واقعے میں بولان مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ مچھ کی حدود قومی شاہراہ شمشیر ہوٹل کے مقام پر موٹر سائیکل اور تیز رفتار ڈاٹسن کے ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار صادق علی ولد عبدالحکیم موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی۔ واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات مچھ پولیس کررہی ہے۔