مستونگ سے اغوا کیے گئے پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت بازیاب، خیریت سے گھر پہنچ گئے

مستونگ سے اغوا کیے گئے پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت بازیاب، خیریت سے گھر پہنچ گئے

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) مستونگ کے علاقے سے اغوا ہونے والے سیاسی و قبائلی رہنما ساتھیوں سمیت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ دشت کمبیلا سے نامعلوم مسلح افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما سردار داؤد شاہوانی کو ان کے دو رشتے داروں سمیت اغوا کرلیا تھا تاہم داؤد شاہوانی اور ان کے رشتے دار بازیاب ہوکر گھر وایس پہنچ گئے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔