گوادر کے علاقے سربندن میں کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، باپ اور بیٹا جاں بحق

گوادر (بلوچستان نیوز) سربندن میں کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتار تیل بردار زمباد گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کنگانی وارڈ سربندن کے رہائشی محمد اکبر ولد عبدالرحیم (والد) اور میانداد ولد محمد اکبر (بیٹا) کے طور پر ہوئی ہے، واقعہ کے بعد لاشوں کو فوری طور پر جی ڈی اے انڈس ہسپتال گوادر منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میتیں ورثائ کے حوالے کر دی گئیں۔