بولان، کچھی میں ڈپٹی کمشنر آفس پر دستی بم حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان فرار، پولیس

بولان (نمائندہ بلوچستان نیوز) ڈپٹی کمشنر آفس کچھی میں نا معلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار۔ پولیس کے مطابق ہینڈ گرنیڈ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں نامعلوم افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔