اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تحریک تحفظ آئین نے ہ ہمسائیوں سے لڑائیاں خطرناک ہوتی ہیں۔ ہمیں جیو اور جینے دو کی بنیاد پر کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اور ہمسایوں کے تعلقات زیادہ خراب نہ ہوں، امریکن فوجوں کی ایران کے ارد گرد موجودگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم ٹھنڈے دماغ سے سوچیں اگر کوئی مشکلات ہوں بشمول افغانستان تمام ہمسائیوں کے کوشش کی جائے کہ وہ سب ختم کی جائیں جبکہ ہمارا خطہ بہت خطرناک حالت میں گرا ہوا ہے ہمیں بہت احتیاط سے قدم اٹھانے چاہیے یہ اچھی باتیں نہیں ہے کہ یہاں سے بمباریاں ہوں حملے ہوں اور وہاں سے وہ چلے آئیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہندوستان کو تو ویسے ہی ہم نے دشمن قرار دیا ہوا ہے ہندوستان کے اسرائیل کے ساتھ کل جو حلف برداریاں ہوئی ہیں یہ ساری باتیں ہمیں نظر میں رکھنی چاہیے اور مزید دشمنیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ کمالدار لوگ وہ سمجھے جاتے ہیں جو بحرانوں میں اپنے لیے راستے ڈھونڈتے ہیں اور جو بحرانوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کر سکیں
ہمسائے سے لڑائی انتہائی خطرناک ثابت ہوگی،محمود خان اچکزئی
