مشہور برطانوی ریپر اور گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار نے ایک لائیو اسٹریمنگ کے دوران کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔
27 سالہ فنکار، جن کا اصل نام اوکلی نیل سیزر-سو ہے، نے لائیو اسٹریم میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ اسی موقع پر انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا، جس پر ان کے ساتھ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔27 سالہ فنکار، جن کا اصل نام اوکلی نیل سیزر-سو ہے، نے لائیو اسٹریم میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ اسی موقع پر انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا، جس پر ان کے ساتھ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کے نمایاں فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ 2024 میں انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز بھی حاصل ہوا، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔
