اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے بھائی نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی ان کے دیرینہ ساتھی تھے۔ ان کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
