عالمی مارکیٹ کا اثر، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت بڑا اضافہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 115 ڈالر اضافے سے 3676 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔