کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 31 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

ماخذ: یو این اے

کوئٹہ (یو این اے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے جاری خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 31 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک 31 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔