اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس، شام کی شمولیت پور غور کا امکان

اسلام آباد مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے عسکری سربراہان، وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس چیفس شریک ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے شامل ہیں۔ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہیں جو اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے 2 اجلاس سعودی عرب اور ترکیے میں ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دفاعی تعاون، علاقائی سیکورٹی امور، خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غورآنے کا امکان ہے جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔