حبہ فواد چوہدری کی کاکڑ قبیلے سے منسوبی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج، عدالت نے 30 نومبر کو طلب کرلیا

حبہ فواد چوہدری کی کاکڑ قبیلے سے منسوبی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) حبہ فواد چوہدری کی جانب سے اپنی شناخت کاکڑ قبیلے سے منسوب کرنے کا معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایڈووکیٹ نثار کاکڑ نے اس حوالے سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں حبہ چوہدری کے خود کو کاکڑ قبیلے سے ظاہر کرنے کے معاملے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے حبہ چوہدری کو 30 نومبر کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت مقرر کردی ہے۔ عدالت کی جانب سے طلبی کے بعد اب 30 نومبر کو ہونے والی سماعت میں اس معاملے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔ دوسری جانب ہائی کورٹ آف بلوچستان، کوئٹہ نے صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے حبا فواد چوہدری و دیگر کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت 30 نومبر 2026ءصبح 8:30 بجے مقرر کردی ہے۔ ہائی کورٹ بلوچستان کی جانب سے 25 نومبر 2026ءکو جاری کردہ نوٹس کے مطابق درخواست گزار صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ کو مقررہ تاریخ اور وقت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی عدم پیشی کی صورت میں مقدمے کا فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں کیا جاسکتا ہے۔ نوٹس اسسٹنٹ رجسٹرار جوڈیشل نے جاری کردیا ہے۔