عمران خان، بشریٰ بی بی کی صحت اور بنیادی حقوق کا تحفظ اپوزیشن قائدین نے چیف جسٹس صاحبان کو خطوط لکھ دیے

اپوزیشن قائدین

ماخذ: آئی این پی

اسلام آباد/ کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام اہم خطوط لکھ دیے۔ جن میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ عمران خان کی زندگی، صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عدالتی مداخلت اور سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔