ڈھاڈر سے دو افراد کی لاشیں برآمد، کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈیرہ بگٹی کا رہائشی نوجوان جاں بحق

ڈھاڈر سے لاشیں برآمد

ماخذ: این این آئی

بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف کے قریب دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں ملنے کی اطلاع پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں لاشوں کی شناخت اور واقعے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ دریں اثناءایس پی دوست محمد بگٹی، ایس ایچ او سوئی عثمان بگٹی اور ایس ایچ او صدر سوئی کے بھتیجے شیر علی ولد عبدالرحیم کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ نوجوان شیر علی کے اچانک انتقال کی خبر سے اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔