بلوچستان اسمبلی اجلاس، مختلف مسودہ قانون اور تحاریک پر گفتگو، کئی امور پر اسپیکر نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی

بلوچستان اسمبلی اجلاس

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مخبر کے تحفظ کے حوالے سے مسودہ قانون مزید غور کیلئے کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ایوان میں پیش کیا گیا غیر رسمی تعلیم کامسودہ قانون متعلقہ قائمہ کے حوالے کردیا گیا، محکمہ صحت سے متعلق رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی پیش کردہ تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کردی گئی، بلوچستان میں محکموں کو ختم یا ضم کرنے کے معاملے پر اسپیکر نے محکمہ نظم ونسق سے رپورٹ طلب کرلی، صحبت پورمیں فٹبال گراﺅنڈکا نام رکن اسمبلی کے والد کے نام پر نہ رکھنے اور صوبے کے کئی علاقوں کو سرد علاقوں سے تبدیل کرکے گرم علاقوں میں منتقل کرنے کے معاملات پر اسپیکر نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور سیکرٹری تعلیم کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میںپارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی نے اجلاس میں تحریک پیش کی کہ بلوچستان وسل بلور کا مسودہ قانون مصدرہ 2026 مسودہ قانون نمبر14 مصدرہ 2026ءکو کمیٹی کی سفارشات کے بموجب منظور کیا جائے، رکن اسمبلی اسد بلوچ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسودہ قانون بلوچ پشتون روایات کے برعکس ہے لہذا بل کو واپس لیا جائے اس بل کے تحت کوئی بھی شخص کسی کے خلاف بھی ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے چیئرمین سید ظفر آغا نے کہا کہ مسودہ قانون کو قائمہ کمیٹی میں کافی غور کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے ، اگر معزز رکن اسمبلی کو اس پر اعتراض ہے تو ہم اس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں دوبارہ بیٹھنے اور بل پر دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں جس پر اسپیکر نے مذکورہ مسودہ قانون کو سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کی رولنگ دی، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود و انسانی حقوق بلوچستان ولی محمد نورزئی نے غیررسمی تعلیم کا مسودہ قانون مصدرہ 2026ئ( مسودہ قانون نمبر 28 مصدرہ 2026ءپیش کیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی رولنگ دی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ہدایت کریں کہ اس پر جلد از جلد غور کرکے حتمی شکل دے جس پر اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی سے ایک ہفتے میں غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے کئی ایک محکمے ختم اور دوسرے محکموں میں ضم کئے ہیں جس سے ہزاروں ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے کہ وہ کس محکمے میں ہیں ، بی ڈی اے ، زراعت ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ، زکوة ، بیف و دیگر محکموں کے حوالے سے حکومت اس ایوان کو اعتمادمیں لے ، لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس سلسلے میں ہمیں اعتماد میں لیں کہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر ان محکموں کو ختم یا ضم کیا گیا اور ان کے ملازمین کا مستقبل کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بیف کے تحت 17 ہزار طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی بتایا جائے، جس پر اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے اس ضمن میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2008 سے 2013 کی اسمبلی کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی صحبت پور میں فٹبال گراﺅنڈ قائم کیا گراﺅنڈ کیلئے میرے والد نے زمین دی تھی اور اس کیلئے میں نے موجودہ حکومت میں فنڈز مختص کرائے اور گراﺅنڈ کو اپنے والد کے نام سے منسوب کیا تاہم ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے 12 نومبر کو محکموں کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ میرے والد کے نام بورڈ سے ہٹایا جائے جو انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو طلب کریں، صوبائی وزیر میرسلیم کھوسہ نے کہا کہ صحبت پور کو 2013 میں ضلع کا درجہ دیا گیا ، وہاں 85 فیصد آبادی کھوسہ اور 15 فیصد دیگرقبائل کی ہے لیکن ہم نے کبھی صحبت پور کا نام تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی، حکومت کا فیصلہ ہے کہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کسی رکن کی سفارش پر نہیں کی جائیگی ، ہم نے بھی مختلف منصوبوں کیلئے بلامعاوضہ زمین دی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے نام رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم کسی عمارت کانام رکھنے کا ایک طریقہ کار ہے، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صحبت پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان سابق نگران وزیراعظم میر ہزارخان کھوسہ نے کیا تھا لیکن اس کا نوٹیفکیشن نے بطور وزیراعلیٰ میں جاری کیا ، بعد ازاں اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے ڈی سی صحبت پور کو طلب کرلیا۔