خضدار، قومی شاہراہ گورو کراس کے مقام سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

خضدار لاشیں برآمد

خضدار (این این آئی) خضدار کے علاقے سے پولیس نے 3نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے ایم 8قومی شاہراہ پر گورو کراس کے مقام سے پولیس نے تین نامعلوم افراد کی لاشیں قبضے میں لیکر اسپتال پہنچادی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کرر ہی ہے۔

خورشید احمد بلوچ
رپورٹر
خورشید احمد بلوچ

خورشید احمد بلوچ روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع خضدار سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔