ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، عبدالمجید خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئے، وارنٹ موصول ہوتے ہی سابق رکن اسمبلی کی گرفتاری کی کارروائی کی جائے گی ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں عبدالمجید خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کو عبدالمجید خان اچکزئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ہائیکورٹ نے سرکاری اپیل پر بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تھابلوچستان ہائیکورٹ نے کیس میں عبدالمجید خان اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی 2017 میں زرغون روڈ پر سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوا تھاواقعے کے بعد عبدالمجید خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
