کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے دو اہلکار جاں بحق، چار بے ہوش

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ پی ٹی سی ٹریننگ سینٹر میں دو اہلکار جاں بحق، چار بے ہوش۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں گزشتہ دو روز کے دوران ژوب سے تعلق رکھنے والے دو زیر تربیت اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق جبکہ چار اہلکاروں کے بے ہوش ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک وڈیو میں ایک اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہاں موجود اہلکاروں کے مطابق سینٹر میں ایمبولینس بھی دستیاب نہیں تھی اور بے ہوش اہلکار کو نجی گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب زیر تربیت اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ سینٹر میں معیاری خوراک، صاف پانی، طبی معائنے اور دیگر بنیادی سہولیات کا مناسب انتظام نہیں۔ وہ بہتر انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ ان شکایات کا نوٹس لے کر ٹریننگ سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔