کچھی، ڈاکوﺅں نے متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا

کچھی، ڈاکوﺅں نے مسافروں کو لوٹ لیا

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) کچھی لمجی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکوﺅں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکوﺅں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ سے جیکب آباد، گنداواہ، ڈیرہ مراد جمالی، جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگنز و دیگر گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فون، گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔