اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی قیادت کے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کی جانب آنے والے دو حوثی ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ اتحاد کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب یمن کے حوثی باغیوں نے چند منٹ قبل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جیزان میں ایک پیشگی وارننگ ریڈار پر ڈرون حملہ کیا گیا، جبکہ شہر کے ہوائی اڈے پر موجود ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حوثیوں کے ان دعوﺅں کی سعودی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
