ساڑھے تین ماہ بعد ایرانی ٹینکر 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر چین پہنچ گیا

ایرانی ٹینکر چین پہنچ گیا

ماخذ: این این آئی

نیویارک (این این آئی) 20 لاکھ بیرل خام تیل سے لدا ایرانی آئل ٹینکر ساڑھے 3 ماہ کے بحری سفر کے بعد چین کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ ٹینکر ٹریکر کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے ایرانی ٹینکر کے چینی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے 14 جولائی سے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کیے جانے کے بعد اب تک کوئی ایرانی آئل ٹینکر چین نہیں پہنچا تھا۔