ماخذ: یو این اے
حب، ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے، این این آئی) ضلع حب میں حب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کو دو، دو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے جاں بحق افراد کی شناخت اسد بندیجہ اور اصغر کے ناموں سے کی ہے۔ واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات اور وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، تاہم واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دریں اثناءڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے پٹڑی عبور کرتے ہوئی چھ سالہ بچی جعفر ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین کچھی پھاٹک کے قریب ریلوے پٹڑی عبور کرتے ہوئی چھ سالہ بچی جعفر ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ واقعے پر پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے، بچی کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
