ماخذ: این این آئی
راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے رائٹرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیںجن میں انہوںنے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے حوالے سے محتاط طور پر پرامید ہے، اگر کوئی مثبت پیش رفت کی علامت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار(ایران )کیوں جاتے؟ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر ہمیشہ موجود ہیں، سعودی عرب مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کولیکٹو ڈیٹرنس اور علاقائی امن کا مشترکہ وژن رکھنے والے ممالک (مکہ مشترکہ دفاعی)اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت نے کرنا ہے، پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات مکہ ومدینہ کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یمن کا تنازع یمن کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں بلکہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔
