کوئٹہ میں بلیک میلر گروہ کے 3 ملزمان، کمسن بچے سے مبینہ بدفعلی میں ملوث شخص گرفتار

کوئٹہ ملزمان گرفتار

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی کم عمر لڑکوں کو مبینہ طور پر بلیک میل اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق تھانہ بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عامر احمد ولد برات خان ،نعمان ولد محمد رسول ساکن نواں کلی اور حکمت اللہ ولد یار محمد ساکن اتحاد کالونی کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے رابطہ کرکے انہیں مخصوص مقامات پر بلاکر، ویڈیوز بنانے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرکے جنسی استحصال کا نشانے کا انکشاف کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوو¿ں اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی کمسن بچے کے ساتھ مبینہ ذیادتی اور بدفعلی میں ملوث ملزم گرفتار۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ پشتون آباد کی حدود میں ایک کمسن بچہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور بدفعلی کی گئی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے کے اندر مبینہ طور پر نامز ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ پشتون آباد فضل الرحمن خلجی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری اور دیگر جرائم کے مقدمات بھی درج ہیں۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے